تازہ ترین

ہارٹ اٹیک کے بعد جسمانی ورزش کافی موثر ہے، برطانوی ماہرین


ہارٹ اٹیک کے بعد جسمانی ورزش کافی موثر ہے، برطانوی ماہرین



برطانوی ماہرین نے ایک تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ دل کے دورے کےبعد ہلکی ورزش اور جسمانی محنت زندگی کو خوشگوار اور بہتر بنانے میں بہت موثر ہے۔

یہ تحقیق یونیورسٹی آف لیڈز کے ڈاکٹر بین ہرڈس نے کی ہے جس کی تفصیلات یورپی سوسائٹٰی آف کارڈیالوجی نے اپنے پلیٹ فارم پر بھی شائع کی ہیں۔ اس ضمن میں 4570 ایسے مریضوں سے سوالنامے بھروائے گئے جنہیں دل کے دورے کے بعد ہسپتال سے فارغ ہوئے ایک ، چھ یا بارہ ماہ ہوئے تھے۔ ان سے بہت سے سوالات کے ساتھ ورزش اور جسمانی محنت کے بارے میں بھی پوچھا گیا تھا۔

ان میں سے جن مریضوں نے ہفتے میں 150 یا اس سے زائد منٹ کے لیے چہل قدمی، کوئی ورزش یا جسمانی مشقت کی تھی انہوں نے روزمرہ زندگی میں بہتری کا اعتراف کیا۔ اس تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دل کے دورے کے بعد بہت ضروری ہے کہ دل کی بحالی کے لئے ورزش اور محنت کو جاری رکھا جائے۔

اس کے علاوہ دل کے مریضوں کو ہارٹ اٹیک کے بعد سگریٹ چھوڑنے، غذا کے انتخاب اور تناؤ کم کرنے کی تلقین بھی کی جاتی ہے۔

No comments