تازہ ترین

تین پروازوں سے پاکستان آنے والے 105 مسافروں میں کورونا وائرس مثبت


3پروازوں سے پاکستان آنے والے 105 مسافروں میں کورونا وائرس مثبت



لاہور ائیرپورٹ پر 3 پروازوں سے پاکستان آنے والے 105 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا کہ سعودی عرب سے آنے والی پرواز میں 35 مسافروں میں جبکہ دبئی سے آنے والی 2 پروازوں کے 70 مسافروں میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 335 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

No comments