تازہ ترین

اب تک 11ہزارسے زائد پاکستانیوں کی وطن واپسی،63ہزارکےقریب واپسی کے منتظر

اب تک 11ہزارسے زائد پاکستانیوں کی وطن واپسی،63ہزارکےقریب واپسی کے منتظر


وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں قائم “ایمرجنسی کرائسزمینجمنٹ یونٹ کا ہنگامی دورہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ یونٹ سلمان اطہر نے کورونا وبا کے دوران، مختلف ممالک میں منتظر پاکستانیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی۔

ڈی جی کرائسزمینجمنٹ یونٹ نے بتایا کہ اب تک 11529 پاکستانیوں کو بیرون ممالک سے وطن واپس لایا جا چکا ہے، جبکہ بیرون ممالک میں واپسی کے منتظررجسٹرڈ پاکستانیوں کی تعداد 62،709 ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات اور تکالیف کا ہمیں مکمل ادراک ہے۔

No comments