پنجاب کے 2 وزرا میں کورونا وائرس کی تشخیص
پنجاب کے 2 وزرا میں کورونا وائرس کی تشخیص
![]() |
| Akhtar Malik |
پنجاب
حکومت کے 2 وزراء میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ان وزرا میں وزیر توانائی پنجاب
ڈاکٹر اختر ملک اور وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راشد حفیظ شامل ہیں۔
ڈاکٹر
اختر ملک کے ترجمان نے بتایا کہ انہوں نےخود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے، جبکہ
ڈاکٹر اختر ملک کے خاندان کے باقی افراد کی ٹیسٹ رپورٹ بھی جلد آجائے گی۔
![]() |
| Raja Rashid Hafeez |
دوسری
جانب پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے لاہور سے واپسی
پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ
کر لیا ہے۔
یاد
رہے کہ 2 روز قبل مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطااللہ تارڑ بھی کورونا وائرس
کا شکار ہوگئے تھے۔



No comments