تازہ ترین

مجھ سمیت طیارہ حادثے کے تمام ذمہ دار احتساب کے لئے پیش ہونگے،سی ای اوپی آئی اے


مجھ سمیت طیارہ حادثے کے تمام ذمہ دار احتساب کے لئے پیش ہونگے،سی ای اوپی آئی اے


قومی ایئر لائن پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے کراچی میں میڈیا کو بتایا ہے کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے حکومت نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے، یہ ٹیم جس قسم کا بھی ریکارڈ مانگے گی اسے فراہم کریں گے تاکہ شفاف تحقیقات ہوں سکیں۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کی ذمہ داری مجھ سمیت جس پر بھی ثابت ہوئی وہ احتساب کیلئے پیش ہوگا۔

ایئرمارشل ارشد ملک کا مزید کہنا تھا کہ ایمرجنسی رسپنانس سینٹر24 گھنٹے کھلا رہے گا، جن میتوں کی شناخت ہوچکی ہے ان کے لواحقین سے رابطہ ہوچکا ہے، اب تک21لاشیں حوالے کی جاچکی ہیں۔

No comments