تازہ ترین

ماڈل زارا عابد بھی طیارے میں حادثے کا شکار ہوئی

ماڈل زارا عابد بھی طیارے میں حادثے کا شکار ہوئی




کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 میں معروفماڈل زارا عابد بھی سوار تھیں۔

زارا عابد نے ہم اسٹائل ایوارڈز میں بہترین فی میل ماڈل کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

انہوں نے انڈسٹری کے لگ بھگ معروف ڈیزائنرز کے ساتھ کام کیا اور کیرئیر کا آغاز ثنا سفیناز کے ساتھ کیا جبکہ بہت جلد عظیم سجاد کی فلم چوہدری سے بڑی اسکرین پر بھی ڈیبیو کرنے والی تھیں۔

سوشل میڈیا پر زارا عابد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں زبردست اور محنتی سٹار قرار دیا گیا۔

واضع رہے کہ اس طیارے میں99 افراد سوار تھے اور محکمہ صحت سندھ کے حکام نے بتایا ہے کہ2 مسافر زبیر اور ظفر مسعود حادثے میں بچ گئے، جبکہ 97 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

No comments