تازہ ترین

عالمی دن کے موقع پر مزدوروں کی ریلیاں لاک ڈاؤن کی نظر


عالمی دن کے موقع پر مزدوروں کی ریلیاں لاک ڈاؤن کی نظر

Photo by Safal karki

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پاکستان سمیت متعدد ممالک میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ روز یعنی یکم مئی کے روز مزدوروں کے عالمی دن پر منعقد ہونے والی ریلیاں بھی شدید متاثر ہو ئیں۔

بعض یورپی ممالک میں مزدوروں کی تنظیموں نے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر آن لائن تقریبات کا اہتمام کیا۔


Photo by Mohit Tomar

فرانس سمیت متعدد ممالک میں مزدور کارکنان نے اس دن کو سوشل میڈیا یا پھر اپنے اپنے گھر کی بالکونیوں سے منایا جبکہ جرمنی میں لوگوں کو محدود تعداد میں چہرے پر ماسک پہن کر ریلیوں میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔

No comments