شمالی کوریا کے رہنما 20دن بعد منظر عام پر
شمالی کوریا کے رہنما
20دن بعد منظر عام پر
شمالی کوريا کے رہنما کم جونگ اُن 20 دنوں کے بعد پہلی مرتبہ
منظر عام پر دکھائی ديے ہيں۔شمالی کوریا کے سرکاری ميڈيا کے مطابق کم جونگ ان نےجمعے
کے روز پيونگ يانگ کے قريب زرعی کھاد بنانے والی ايک فيکٹری کی افتتاحی تقريب ميں
شرکت کی۔
تقريب ميں ملک کے سینئراہلکار اور کم جونگ ان کی بہن بھی ان کے ہمراہ تھیں،
تاہم تقریب کی تصاویر ہفتہ کے روز جاری کی گئیں۔
واضع رہے کہ گزشتہ 3ہفتوں سےکم جونگ ان کے بارے
ميں افواہيں پھیل چکی تھيں کہ وہ زندہ نہیں ہیں، يا دل کے آپريشن کے بعدتشویش ناک
حالت میں ہسپتال میں ہيں۔


No comments