پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل
پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان
آرمی میں پہلی مرتبہ ایک خاتوں افسرکولیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی دے دی گئی ہے۔ آرمی
چیف نے میڈیکل کورسے وابستہ نگارجوہرکو نا صرف میجرجنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی
دی بلکہ انہیں سرجن جنرل آف پاکستان آرمی بھی تعینات کیا گیا ہے۔
اس طرح نگار جوہر پاک فوج کی تاریخ کی پہلی تھری اسٹارافسر ہونے
کے ساتھ ساتھ سرجن جنرل کے عہدے پرکام کرنے والی پہلی خاتون افسر بھی بن گئیں ہیں۔
آئی ایس پی آرکے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نگارجوہر کاتعلق خیبرپختونخواکے
ضلع صوابی کے علاقے پنج پیرسے ہے اوروہ اس وقت کمانڈنٹ ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں خدمات
انجام دے رہی ہیں۔


No comments