چین نے مریخ پر راکٹ روانہ کر دیا
چین نے مریخ پر راکٹ روانہ کر دیا
چین
نےہینان جزیرے پر واقع وون چانگ لانچ بیس سے مریخ پر تحقیق کیلئے راکٹ روانہ کردیا
ہے۔چین نے اس خلائی مشن کو"تیان وین -1 "کا نام دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ خلائی جہاز مریخ کے مدار تک 55 ملین کلومیٹر کا
سفر 7ماہ میں مکمل کرے گا۔
ماہرین
کا کہنا ہے کہ اس راکٹ کو پہلے مریخ کے مدار تک پہنچایا جائے گا جس کے بعد اسے مریخ
کی سطح پر اتارا جائے گا۔ واضع رہے کہ چین 2022 تک اپنا خلائی سٹیشن بنانے کا آغاز
بھی کرنا چاہتا ہے۔


No comments