ٹک ٹاک نے بھارتی صارفین کا ڈیٹا چینی حکومت کونہیں دیا
ٹک ٹاک نے بھارتی صارفین کا ڈیٹا چینی حکومت کونہیں دیا
چینی کمپنی ٹِک ٹاک نے بھارتی صارفین کا ڈیٹاچینی حکومت نہیں
دیاہے۔ٹِک ٹاک انڈیا کے سربراہ نِکھِل گاندھی کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ٹک ٹاک
نے بھارتی صارفین کا ڈیٹا چین سمیت کسی بھی غیر ملکی حکومت کے ساتھ شیئر نہیں کیا۔
گاندھی کا مزید کہنا تھاکہ ٹک ٹاک کمپنی ڈیٹا پرائیویسی کے قوانین پر عملدرآمد جاری
رکھے گی۔
واضع رہے کہ بھارت کی
طرف سے ملک بھر میں اس موبائل ایپ پرگزشتہ روز پابندی عائد کر دی گئی تھی۔یاد رہے
کہ یہ پابندی ایسے موقع پر لگائی گئی ہے جب
چین اور بھارت کے درمیان گزشتہ کئی ہفتوں سے سرحدی کشیدگی چل رہی ہے۔


No comments