تازہ ترین

امیگریشن اور پاسپورٹ کے دفاتر بھی کھل گئے


امیگریشن اور پاسپورٹ کے دفاتر بھی کھل گئے




کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث بند کئے جانے والے امیگریشن اور پاسپورٹ کے دفاتر تقریباً 81روز کے بعد آج 12 جون سے کھول دیئے گئے ہیں۔اس حوالے سے وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے تمام پاسپورٹ دفاتر کو جاری کئےمراسلے کے مطابق تمام پاسپورٹ دفاتر صبح 10سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے۔


دفاترمیں50سال سے زائد عمرکے افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا، پاسپورٹ صرف ارجنٹ فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں، حکومت کی جانب سے جاری ایس اوپیز پرعملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے کرونا لاک ڈاؤن کے پیش نظر زائد المعیاد ہونے والے پاسپورٹ اور شناختی کارڈز کی مدت میں مزید 30 جون 2020 تک توسیع کر دی تھی۔وزارتِ داخلہ کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے نئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہیں کئے جارہے۔

No comments