ایمازون، فیس بک، ایپل اور گوگل کے سربراہان امریکی کانگریس میں پیش
ایمازون، فیس بک، ایپل اور گوگل کے سربراہان امریکی کانگریس میں پیش
دنیا
کی 4 سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیز، گوگل ،فیس بک، ایمازون اور ایپل کے چیف
ایگزیکیٹوز کو کاروباری معاملات پر تفصیلی پوچھ گچھ کے لئے امریکی کانگریس کی ایک طاقتور
کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔کانگریس کی اینٹی ٹرسٹ کمیٹی نے مذکورہ کمپنیز کے چیف ایگزیکٹیوز سے 5 گھنٹے تک پوچھ
گچھ کی۔
کانگریس
کے ارکان جاننا چاہتے ہیں کہ اربوں ڈالرکی انڈسٹری پراپنی اجارہ داری قائم کرنے کے
لئے ان کمپنیوں دوسری کمپنیز کے ساتھ مقابلےبازی کرنے میں قواعد کی خلاف ورزیاں تو
نہیں کیں۔واضع رہے کہ ایمیزون، فیس بک، ایپل اور گوگل کا شمار دنیا کی طاقتور اورامیر
ترین کمپنیوں میں ہوتا ہے۔ جبکہ ان کمپنیز کا موقف ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا
میں ان کی ہی وجہ سے ڈجیٹل انقلاب آیا ہے جس سے دنیا میں انسانی فلاح و بہبود کو فروغ
ملا ہے۔


No comments