جانیئے دن بھر کی خبروں کے مختصر احوال
پی آئی اے کے 34کپتانوں کے لائسنس معطل
پاکستان
میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مشتبہ
لائسنس کے تناظر میں پہلی باقاعدہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے پی آئی اے کے 34
پائلٹوں کے لائسنس معطل کر دئیے ہیں،
تاہم پائلٹس کی لائسنس معطلی سے متعلق قومی ایئر لائن انتظامیہ کا آگاہ کر
دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن سے جاری لیٹر کے مطابق تمام تحقیقات
مکمل کرنے کے بعد پائلٹس کے لائسنس معطل کئے گئے ہیں، سی اے اے کی جانب سے تمام پائلٹس کو شو کاز
نوٹس بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔
ایاسا نے یورپی یونین کے 32 ممالک میں پاکستانی لائنس کے پائلٹس کو پروازوں سے روک دیا
یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے
اپنے 32 رکن ممالک کی اتھارٹیز کو پاکستانی لائسنس کے حامل پائلٹس کوپروازوں سے
روک دیا ہے۔
ایاسا نے اس پابندی کے حوالے سے متعلقہ ممالک کی ایوی ایشن اتھارٹیز کے نام مراسلہ جاری کرتے ہوئے معطلی کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
مراسلے کے مطابق یہ اقدام مشتبہ لائسنس کے تناظر
میں کیا جارہا ہے اس سنگین نوعیت کے معاملے کی وجہ سے ایاسا اپنے تمام رکن ممالک
سے پاکستانی لائسنس یافتہ پائلٹوں کو کام سے روکنے کی سفارش کرتی ہے۔
ایاسا نے اس پابندی کے حوالے سے متعلقہ ممالک کی ایوی ایشن اتھارٹیز کے نام مراسلہ جاری کرتے ہوئے معطلی کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں:یورپی یونین اور برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں پر عارضی پابندی
کورونا سے مزید 70 ہلاکتیں
آج
یعنی 7 جولائی بروز منگل پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 70افراد جاں بحق
ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد ملک میں اس وبا سے
مجموعی ہلاکتیں 4 ہزار 888 ہوگئیں، جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ
34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اب تک صوبہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کل
تعداد82 ہزار 669 اور ہلاکتیں 1 ہزار 899 ہوچکی
ہیں۔ اسی طرح سندھ میں متاثرہ مریضوں
کی تعداد 96 ہزاز 626 ہے، صوبے میں کورونا
وائرس سے اب تک 1 ہزار 390 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
صوبہ بلوچستان میں مجموعی کیسز کی تعداد 10 ہزار 841 جبکہ
ہلاکتیں 124 ہیں۔ خیبر پختونخوا میں
کورونا وائرس سے اب تک 28 ہزار 681 لوگ متاثر ہوئے اور 1 ہزار 45 لوگ جان کی بازی ہار گئے۔ پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان
اور آزاد کشمیر میں بالترتیب 140، 30 اور
36 لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
نواز شریف کی طلبی کا اشتہار
اسلام
آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس
میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری کیا ہے، اشتہار میں
کہا گیا ہے کہ نامزد ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا لہذا عدالت اس بات پر متفق
ہے کہ ملزم اس کیس میں مفرور ہے ۔ جبکہ اسی ریفرنس میں عدالت نے سابق صدر آصف علیزرداری کے وارنٹ گرفتاری نیب کو ارسال کر دئیے ہیں۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظمیوسف رضا گیلانی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے آصف علی زرداری اور نواز
شریف کو غیر قانونی طور پر گاڑیاں الاٹ کیں۔
اس ریفرنس میں اومنی گروپ کے سربراہ خواجہ انور مجید اور خواجہ عبدالغنی مجید کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
اس ریفرنس میں اومنی گروپ کے سربراہ خواجہ انور مجید اور خواجہ عبدالغنی مجید کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عید گھرمنائیں گے، عوام بھی باہر نہ نکلیں، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی
وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اگر عید
الاضحیٰ پر احتیاطی تدابیر نہ اپنائیں گئیں تو کورونا وائرس کے پھیلنے کا
خدشہ ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عید گھر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
عوام سے بھی گزارش ہے کہ وہ عید پر گھر رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے این سی او سی بہترین کام
کیا ہے، ابتداء میں پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کی صرف 2 لیباٹریاں تھیں اب 129 لیب
ہیں۔
ڈی جی خان میں آن لائن قربانی کے بکرے
کورونا
وائرس کے باعث پاکستان کے شہر ڈیرہ غازی خان میں اس سال قربانی کے بکروں کی فروخت
میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ شہر میں بکرا منڈیوں کی جھنجھٹ سے بچنے والے افراد کے
لئے آن لائن سہولت بھی دستیاب ہے۔ چنانچہ لوگ بکروں کا رنگ نسل تصاویر قیمت دیکھ
کر ہی آڈر دیں گے ، علاوہ ازیں جانوروں کی ہوم ڈلیوری کی سہولت بھی میسر ہے۔
کرکٹریاسر شاہ کے مطابق انگلینڈ کے خلاف اہم ہتھیار گگلی ہوگا
پاکستانکرکٹ ٹیم کے سپنر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ان کا اہم ہتھیار گگلی
اور بریک ہونگے۔ ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں موسم کی کنڈیشن
پاکستان کے لئے مدد گار ثابت ہوگی تاہم کورونا وائرس کے باعث عائد نئی پابندیوں کا
اسپنرز پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قومی سکواڈ میں صرف
فاسٹ باولرز پر ہی نہیں بلکہ سپنرز پر بھی کام ہو رہا ہے اور ٹیم میں موجود 2،3
سپنرز کو الگ کوچ دیا گیا ہے، تاہم میں
اپنی گگلی پر کام کر رہا ہوں۔









No comments