برطانیہ نے قرنطینہ قواعد مزید سخت کر دئیے
برطانیہ نے قرنطینہ قواعد مزید سخت کر دئیے
برطانیہ کی جانب سے کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے فرانس، نیدرلینڈز
اور مالٹا کے سفر سے واپس آنے والے افراد کے لئے2 ہفتے کےقرنطینہ کرنے کا حکم جاری
کر دیا گیا ہے۔ برطانیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ گرانٹ شَیپس کا کہنا ہے کہ برطانیہ کہیں
سے بھی کورونا کے نئے کیسزملک میں نہیں لا سکتا۔
واضع رہے کہ سپین کے بعد برطانیہ یورپ کا دوسرا ملک ہے، جس نےقرنطینہ
سے متعلق قوانین مزید سخت کیے ہیں دوسری
جانب فرانسیسی حکومت نے برطانیہ کےاس فیصلے کو باعث افسوس قرار دیتے ہوئے جوابی اقدام
کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ فرانس برطانوی
باشندوں کا سیاحتی سفر کا دوسرا پسندیدہ ترین ملک ہے۔ ایک اندازے کے مطابق فرانس میں
اس وقت قریب 5 لاکھ برطانوی شہری موجود ہیں۔


No comments