طالبان قید یوں کی رہائی کا معاملہ
طالبان قیدیوں کی رہائی کا معاملہ
افغانستان
میں روایتی لویہ جرگے کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصدافغانستان کی قید میں موجود400 طالبان
قیدیوں کی رہائی کا معاملہ زیر غور لانا ہے۔یہ بات یاد رہے کہ امریکہ اور افغان
طالبان کے درمیان رواں برس فروری میں ایک معاہدہ طے پایا تھا، جس کا مقصد
افغانستان میں امن کے قیام کو یقینی بنانا ہے۔اس معاہدے کے تحت افغان حکومت کی قید
میں موجود تمام طالبان قیدیوں کو رہا کیا جانا ہے۔
امریکی
وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے افغان عمائدین سے اپیل کی گئی ہے کہ طالبان قیدیوں
کو رہا کر دیا جائے، پومپیو کا مزید کہنا ہے کہ امریکہ افغانستان میں امن کی کوششوں
کے لئےاپنا تعاون جاری رکھے گا۔


No comments