تازہ ترین

بیروت ڈونر کانفرنس میں یورپی یونین کی شرکت


بیروت ڈونر کانفرنس میں یورپی یونین کی شرکت





فرانس کی جانب سے اتوار کے روز لبنان کے لئے ایک ڈونر کانفرنس کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔اجلاس میں یورپی یونین نے بھی شریک ہونے کا اعلان کیا۔ یہ کانفرنس ویڈیو لنک کے ذریعے کی گئی جس کا مقصدلبنان کے دارالحکومت  بیروت میں دھماکوں سے ہوئے نقصان کے تناظر میں لبنان کی مدد ہے۔



یورپی کمیشن کے ایک ترجمان کے مطابق کانفرنس میں یورپی یونین کی نمائندگی یورپی کونسل کے سربراہ شارل میشل  نے کی جبکہ  یورپی یونین کے ہنگامی حالات اور انسانی بنیادوں پر امداد کے شعبے کے کمشنر ژانیز لینارچِچ نے بھی اس میں شرکت کی۔

No comments