زائد کرایہ،مشتبہ افراد کو گھرنہ دیاجائے،پاک فوج
زائد کرایہ کے لالچ میں مشتبہ افراد کو گھرنہ دیاجائے،پاک فوج
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے مشتبہ افراد کو گھر کرائے پر نہ دینے کے لئے عوامی آگاہی پیغام جاری کر دیا ہے۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ زائد کرائے کے لالچ میں مشتبہ افراد کو گھر کرائے پر دینے سے گریز کیا جائے ۔ دہشت گرد شہری علاقوں میں کارروائی کیلئے کرائے کے مکان استعمال کرتے ہیں ۔
پیغام میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ عوام پرامن پاکستان کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں ، کیونکہ ہر پاکستانی ردالسفاد کا سپاہی ہے ، آیئے مل کر اپنے پاکستان کو محفوظ اور مضبوط بنائیں۔


No comments