ایس سی اوکی رکنیت سے دوسرے ملکوں سے روابط مستحکم بنانے میں مدد ملے گی,ترجمان دفتر خارجہ
ایس سی اوکی رکنیت سے دوسرے ملکوں سے روابط مستحکم بنانے میں مدد ملے گی,ترجمان دفتر خارجہ
![]() |
| ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا |
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہاہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت سے پاکستان کو خطے کے دوسرے ملکوں کے ساتھ روابط مستحکم اور مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
اپنے ایک انٹرویو میں نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے پاکستان کو خطے کو درپیش مسائل کے حل میں اپناکردارادا کرنے کااچھا موقع فراہم ہوگا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت سے وسط ا یشیائی ملکوں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں بہتری لانے میں بھی مدد ملے گی۔


No comments