پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات
پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات
پاناماکیس پرسپریم کورٹ کی جانب سےبنائی گئی جوائنٹ انویسٹیگیشن(یعنی جے آئی ٹی)کی تحقیقات جاری ہیں
آج3جون کو وزیراعظم نوازشریف کےبڑےبیٹےحسین نوازچوتھی مرتبہ جےآئی ٹی کےسامنےپیش ہوگئے ہیں۔ اس موقع پرجوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد کے باہر ن لیگ کے رہنماو ں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔ جبکہ چھوٹے بیٹے حسن نواز نے کل یعنی جمعہ کے روز7گھنٹے کی تحقیقات کے دوران اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔
دوسری جانب جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضاءکی سربراہی میں ایک اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اور اطلاعات ہیں کہ آئندہ اسحاق ڈار آئندہ 2روز کے دوران کسی بھی وقت پیش ہوسکتے ہیں



No comments