موسم کے احوال
موسم کے احوال
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 7جون بدھ کے روز ملک کے پیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا،تاہم شام یا رات کے وقت ملتان،ساہیوال ڈی جی خان، ڈی آئی خان، بہاولپور،سرگودھا، لاہور،فیصل آباد ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ڑوب، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران ملک کے بیشتر شہروں میں بارش سے ناصرف موسم خوشگوار ہوا ہے ،بلکہ گرمی کی شدت میں بھی نمایا ں کمی واقع ہوئی ہے
گزشتہ روزپنجاب ،خیبرپختونخوا،اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر تیز ہواوں اورگرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔گزشتہ روز پنجاب میں ساہیوال میں سب سے زیادہ 29ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔جبکہ قصور میں25، ٹوبہ ٹیک سنگھ 20، اوکارہ19، بھکر 15،فیصل آباد12، مری11، منگلا10، لاہورسٹی 10، چکوال09،سرگودھاسٹی 07، نورپورتھل،جہلم 05اورراولپنڈی 04ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی



No comments