تازہ ترین

پاکستان اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز کے احوال


پاکستان اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز کے احوال


پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل بروز جمعہ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی شعیب ملک کررہے ہیں۔ جبکہ 16 رکنی قومی اسکواڈ میں امام الحق، عابد علی، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد رضوان، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

اس سیریز میں پاکستان نے چند سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد،بابر اعظم،شاداب خان، حسن علی، فخر زمان، فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام کو دیا جائے گاجبکہ محمد حفیظ پہلے ہی ان فٹ ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے خلاف آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، ہینڈسکوم، شان مارش، مارکس اسٹونس،ایشٹن ٹرنر، گلین میکسویل، پیٹ کمنس، جیسن بینڈروف، جے رچرڈسن، نیتھن لیون، کین رچرڈسن، ایڈم زامپا اور نیتھن کولٹر نیل شامل ہیں

No comments