تازہ ترین

پاکستان اور امریکی وزراءخارجہ کےدرمیان مختلف امور پر بات چیت

پاکستان اور امریکی وزراءخارجہ کےدرمیان مختلف امور پر بات چیت



پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔اس بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی  کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔اس ٹیلیفونک رابطے میں افغان امن عمل اور بھارت سے متعلق بات چیت سمیت دونوں ملکوں کےدیگر اہم امور بھی زیر غور رہے۔اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے امریکی ہم منصب کو نیشنل ایکشن پلان اور بھارتی پائلٹ کی حوالگی سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی اور مائیک پومپیو نے امریکہ اور پاکستان کی قیادت کے درمیان روابط کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

No comments