تازہ ترین

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے لئے سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے لئے سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا



پاکستان کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے کے لئے سعودی عرب کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔

واضع رہے کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت90فیصد پاکستانی حجاج کی امیگریشن اور کسٹم پاکستان میں ہو گا۔ سعودی ایئرپورٹس پر عازمینِ حج انتظار کی زحمت سے بچ جائیں گے۔

سعودی عرب کے اعلٰی سطحی وفد نے یکم اپریل کو وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نورالحق قادری اور وفاقی سیکرٹری مشتاق احمد سے ملاقات بھی کی ہے۔ وفد2اپریل کے روزپاکستان کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے کیلئے دیگر اسٹیک ہولڈرز سے باضابطہ مذاکرات کے بعد عملی شکل دے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں پاکستان کی شمولیت کی درخواست کی تھی۔

No comments