تازہ ترین

تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد افغانستان میں پناہ لئے ہوئے ہیں، اقوام متحدہ


تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد افغانستان میں پناہ لئے ہوئے ہیں، اقوام متحدہ




اقوام متحدہ نے اپنی ايک رپورٹ ميں کہاہے کہ شدت پسندتنظيم تحريک طالبان پاکستان کے 6 ہزارکے قریب دہشت گرد افغانستان ميں پناہ لئے ہوئے ہيں۔رواں ہفتے اقوام متحدہ کی طرف سے جاری  اس رپورٹ میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے افغانستان میں داعش کے مقامی گروہوں کے ساتھ بھی رابطے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق یہ دہشت گرد گروہ پاکستان میں سول اور فوجی  اہداف میں حملوں میں ملوث ہیں۔واضع رہے کہ ابھی تک افغانستان کی جانب سے اس رپورٹ پر کوئی ردعمل نہیں آیا۔


No comments