تازہ ترین

افغان دہشتگردوں کے حملے سے 3 پاکستانی فوجی شہید


افغان دہشتگردوں کے  حملے سے 3 پاکستانی  فوجی شہید



شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے الوارہ میں آج یعنی یکم مئی کو 60 سے 70 دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے دوران پاک فوج پر حملہ کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران  3 جوان لانس نائیک علی، لانس نائیک نذیر اور سپاہی امداد اللہ شہید جبکہ 7 فوجی جوان زخمی ہوگئے ہیں ۔ پاک فوج کی جوابی کاروائی میں کئی دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز  میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام رکاوٹوں کے  باوجود سرحد پر باڑ لگانے کا عمل جاری رہے گا۔

No comments