تازہ ترین

بجلی کے بل میں نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ


بجلی  کے  بل میں نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ




حکومت نے بجلی کے بلز میں نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے سینٹ میں بتایا کہ نیلم جہلم سرچارج کی مد میں اب تک 64 ارب روپے وصول کئے گئے ہیں،تاہم30 جون سے نیلم جہلم سرچارج ختم کر دیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔  حکومت پٹرول پر ٹیکسز کی مد میں 26 روپے 50 پیسے فی لٹر وصول کررہی ہے۔ پٹرول پر ڈسٹری بیوشن اینڈ ٹرانسپورٹیشن کاسٹ کی مد میں 9روپے 84 پیسے فی لٹر وصول کئے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لٹر 39روپے 96پیسے فی لٹر ٹیکسز وصول کئے جارہے ہیں۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈسٹری بیوشن اینڈ ٹرانسپورٹیشن کاسٹ کی مد میں 7روپے 21 پیسے فی لٹر وصول کئے جا رہے ہیں۔

No comments