تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن




آج شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں پاک فوج نے آپریشن کیا ہے۔ اس آپریشن میں 7 دہشتگرد ہلاک جبکہ فوج کے 4 جوان شہید ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے جنوب مغرب میں7 کلومیٹر دور ماما زیارت میں انٹیلی جنس بنیاد پر  کارروائی کی گئی۔ کاروائی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

شہید ہونے والے جوانوں میں لاہور کے 26 سالہ لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان، لیہ کے 24 سالہ سپاہی محمد قاسم، نارووال کے 23 سالہ سپاہی توصیف اور 36 سالہ لیہ کا رہائشی لارنس حوالدار قمر ندیم شامل ہیں۔



No comments