کورونا وائرس سے پاکستان میں ایک ہلاکت
کورونا وائرس سے پاکستان میں ایک ہلاکت
کورونا وائرس سے پاکستان میں ایک شخص
جاں بحق ہو گیا ہے۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کورونا وائرس کے
باعث ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
ملکی قومی میڈیا کے مطابق مہلک مرض سے ہلاک
ہونے والے مریض کی عمر 90سال جبکہ تعلق چلاس سے تھا۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق
پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد تین سو کے قریب پہنچ چکی ہے۔
عالمی سطح پر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی
تعداد قریب دو لاکھ ہو گئی ہے جب کہ اس وائرس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بیماری
کووِڈ 19 کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہزار چار سو انیس تک پہنچ گئی
ہے۔ چین میں گزشتہ برس دسمبر میں سامنے آنے والا یہ وائرس اب دنیا کے 164 ممالک
میں پھیل چکا ہے۔
چین میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد قریب 81 ہزار تھی، جن
میں سے 32 سو 37 افراد ہلاک ہوئے۔ اٹلی اس وائرس سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک
ہے، جہاں مجموعی طور پر ساڑھے اکتیس سو افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ
یہاں قریب تین ہزار افراد اس وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔


I like the way of News.
ReplyDeleteThanks so much for your feedback. We appreciate that.
DeleteTSPK