تازہ ترین

کیسے پتا چلے گا کورونا ہے یا نہیں؟

کیسے  پتا چلے گا کورونا ہے یا نہیں؟



کورونا وائرس کی دواہم علامات بخار اورخشک کھانسی ہیں۔ مگر یہ کس طرح سے پتہ چلے گا کہ یہ عام نزلہ، کھانسی ہے یا آپ کو کورونا وائرس کے سلسلے میں ڈاکٹر کے پاس جانا ہوگا؟

ہم نے اس مہلک مرض کے خلاف زیادہ سے زیادہ رہنمائی کی غرض سے مختلف ابلاغی اداروں کو فالو کرتے ہوئے ڈیٹا اکٹھا کیا ہے، جس کی تفصیل نیچے ہے۔

کرونا وائرس کی دو بڑی علامات میں بخاراورمسلسل خشک کھانسی  ہے، بہت زیادہ چھینکوں، بہتی ناک اور سردرد کے باوجود بھی اس بات کا امکان تو ہے کہ آپ کو کورونا وائرس نہیں۔ اگرکھانسی کے دوران بلغم یا ریشہ، یا کسی قسم کا نرم مواد نہ آئے تو آپ کو یہ مہلک مرض ہو سکتا ہے۔ اور یہ وقفے وقفے سے آنے والی کھانسی نہیں۔ یہ مسلسل کھانسی ہونی چاہیے جس کی کوئی اور وجہ نہ ہومثلاُ گلا صاف کرنا یا تمباکو نوشی۔کورونا وائرس کے بخار میں جسم کا درجہ حرارت سینتیس عشاریہ آٹھ سیلسیئس یا ایک سو فارنہائیٹ سے بڑھ جاتا ہے۔



اگر تھرما میٹر موجود نہ ہو تو کیا کرنا چاہیے

تھرما میٹر دستیاب نہ ہوتو معمول سے زیادہ تپش محسوس ہوگی اور کسی کے چھونے پر آپ کا سینہ اور کمر گرم محسوس ہوگی۔ اگر علامات شدت اختیار کریں یا ختم نہ ہوں تو قریبی ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

2 comments:

  1. Thank you for letting us know.

    ReplyDelete
  2. آپ کا اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کرنے کا شکریہ۔یوں ہی ہمارا بلاگ وزٹ کرتے رہیئے گا۔

    ReplyDelete