پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے سرکاری ویب سائٹ لانچ
پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے سرکاری ویب سائٹ لانچ
حکومت پاکستان نے عوام کو کورونا وائرس کے حوالے سے مصدقہ
اطلاعات پہنچانے کی غرض سے سرکاری ویب سائٹ تیار کرلی ہے۔ ویب سائٹ کو اوپن کرنے
کے لئے لنک نیچے دیا گیا ہے۔
http://covid.gov.pk
یہ بات آج اسلام آباد میں وزیراطلاعات، وزیرصحت اور پاک فوج
کے ترجمان کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتائی
گئی۔ اس مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا
کہ اس ویب سائٹ کی مدد سے عوام کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ
حفاظتی اقدامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے سے متعلق معلومات بھی حاصل کر سکیں
گے۔


No comments