پنجاب میں آئندہ 2 روزکے لئے شاپنگ مال اور دیگردکانیں بندرکھنے کا اعلان
پنجاب میں آئندہ 2 روزکے لئے شاپنگ مال اور دیگردکانیں بندرکھنے کا اعلان
پنجاب حکومت نے آئندہ 2 روز کے لئے صوبے بھر میں شاپنگ مال
اور دیگر دکانیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے یہ اقدام
کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عشمان بزدار نے آج میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا
ہے کہ آج بروز ہفتہ رات 9 بجے سے منگل کی صبح 9 بجے تک شاپنگ مالزاور دیگردکانوں
سمیت سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بیکری، دودھ، پولٹری
کی دکانیں، میڈیکل سٹورز، سبزی منڈی اور جنرل سٹور کھلے رہیں گے جبکہ صوبے بھر کی
ٹرانسپورٹ بھی چلتی رہے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کو دو دن کے لئے گھروں میں
رہنے اور اپنوں کی حفاظت کرنے کی تلقین بھی کی ہے۔



No comments