ملک میں کورونامریضوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوزکر گئی
ملک میں کورونامریضوں کی تعداد 13 ہزار سے بڑھ گئی
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری
اعداد و شمار کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس کی تشخیص کا سلسلہ جاری ہے۔ ادارے
کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد 13 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ
وائرس سے اب تک281 افرادجاں بحق ہو چکے
ہیں،تاہم 2936 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا مریضوں کی
تعداد 5464 ،سندھ میں 4615، خیبرپختونخوا 1864، بلوچستان 781، اسلام آباد 245، گلگت
بلتستان 318 جبکہ آزاد کشمیر میں کوروناوائرس
سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔


No comments