تازہ ترین

دنیا بھر میں اب تک30لاکھ کے قریب لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے

دنیا بھر میں اب تک30لاکھ کے قریب لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے



دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 30 لاکھ کے قریب لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔امریکا کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار ميں کورونا وائرس کے متاثرين کی تعداد 2,981,592 بتائی گئی ہے۔اعداد شمار کے مطابق اب تک 206,803 افراد کووِڈ انیس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہيں۔ 

عالمی سطح پر اس بیماری سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 869,935 ہے۔ سب سے زيادہ متاثرہ ملک امريکا ہے، جہاں متاثرين کی تعداد نو لاکھ چھیاسٹھ ہزار ہے۔ دنيا بھر کے 185 ممالک اور خطوں ميں وائرس کی تصديق ہو چکی ہے

2 comments:

  1. Replies
    1. آپ کا اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کرنے کا شکریہ۔یوں ہی ہمارا بلاگ وزٹ کرتے رہیئے گا۔

      Delete