سویڈش کارکن گریٹا تھنبرگ نے انعام کی رقم عطیہ کر دی
سویڈش کارکن گریٹا تھنبرگ نے انعام کی رقم عطیہ کر دی
تحفظ
ماحول کے لیے فعال کم سن سویڈش کارکن گریٹا تھنبرگ نے کووڈ 19 کی عالمی وبا کے دوران
بچوں کے تحفظ کے لیے ایک لاکھ ڈالر کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہیں یہ رقم ڈنمارک
کی ایک فاؤنڈیشن کی طرف سے بطور تحفہ دی گئی تھی۔ تاہم انہوں نے یہ پیسے اقوام متحدہ
کے بچوں کے فنڈ کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 17 سالہ تھنبرگ نے کہا کہ ماحولیاتی بحران
کی طرح کورونا کی عالمی وبا بھی بچوں کے حقوق کے بحران کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے
عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھی اس صورتحال میں بچوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے
کی بھرپور کوشش کرے


No comments