پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 335افراد جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 335افراد جاں بحق
پاکستان
میں اب تک335 افراد کورونا وبا کی لپیٹ میں آکر جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جبکہ سرکاری اعداد
و شمار کے مطابق کورونا کی تشخیص کے لیے اب تک ایک لاکھ 65 ہزار 911 ٹیسٹ کیے گئے ،
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے شبے میں 8530 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، مزید کیسز
سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں اس وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار 289 ہوگئی
ہے۔
نیشنل
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ مریض پنجاب
میں ہیں، جہاں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5827 ہے، اس کے علاوہ سندھ میں
5695، خیبرپختونخوا 2160، بلوچستان میں 915، اسلام آباد میں 297، گلگت بلتستان میں
330 جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔
اب
تک اس مہلک وائرس کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں کورونا سےانتقال کرنے والوں کی تعداد
114 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 100، پنجاب میں 100، بلوچستان میں 14، اسلام آباد میں4 اورگلگت
بلتستان میں کورونا سےانتقال کرنے والوں کی تعداد 3 ہے۔


Sad to hear about this
ReplyDeleteاپنی رائے سے آگاہ کرنے کا شکریہ
Delete