اداکار عرفان خان آئی سی یو میں زیر علاج
اداکار عرفان خان آئی سی یو میں زیر علاج
بالی
وڈ اداکار عرفان خان ممبئی کے کوکیلابین ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
ابھی
تک یہ واضح نہیں کہ انہیں آئی سی یو میں کیوں داخل کروایا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ
نے بھی تفصیل بتانے سے انکار کر دیا ہے۔
چوون
سالہ عرفان خان نیورو اینڈوکرائن ٹیومر سے متاثر ہونے کی وجہ سے علاج کروانے لندن
گئے تھے۔ وہ گزشتہ برس علاج مکمل کروا کر ممبئی واپس لوٹے تھے۔ ذرائع ابلاغ
کےمطابق ان کی فلم "انگریزی میڈیم " کی شوٹنگ کے دوران بھی عرفان کی
طبیعت اکثر بگڑجایاکرتی تھی۔
گزشتہ
دنوں عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں انتقال کر گئیں۔
ملک گیر لاک ڈاوٴن کے باعث وہ اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہو سکے تھے۔
اطلاعات کے مطابق انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کی۔
2018 میں جب عرفان کو اپنے اس مرض میں مبتلہ ہونے کےبارے میں پتا چلا توانہوں نے بذریعہ ٹوئٹ اپنی بیماری کی تصدیق کی تھی۔


Sad to hear about this, He will get well soon
ReplyDeleteThanks so much for visiting our blog. Please keep visiting for more.
DeleteTSPK