پیٹرول 15 روپے فی لیٹر سستا
پیٹرول 15 روپے فی لیٹر سستا
حکومت
پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15سے 30 روپے تک کمی کردی جس کا نوٹیفکیشن
بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن
کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی
قیمت 81 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ہائی
اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 27 روپے 15پیسے کمی کے بعد80 روپے 10 پیسےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے
جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں سب سے زیادہ 30.01 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے
تیل کی فی لیٹر قیمت 77.45 سے کم ہوکر 47.44 روپے ہوگئی۔ لائٹ ڈیزل بھی 15 روپے کمی
کے بعد47.51روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
خیال
رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول 20 روپے 68 پیسے
سستا کرنے کی سمری بھیجی تھی۔



No comments