معروف اداکارعرفان خان چل بسے
معروف اداکارعرفان خان چل بسے
بالی
ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان کا ممبئی کے ایک اسپتال میں علاج کے دوران آج بروز بدھ
انتقال ہوگیا، چند روز قبل ہی ان کی ماں چل بسی تھیں۔
اداکار
عرفان خان کو منگل اٹھائیس اپریل کو طبیعت بگڑنے کے بعد ممبئی کے کوکلا بین ہسپتال
میں داخل کيا گیا تھا اور 29 اپریل کی صبح ان کا انتقال ہو گیا۔ وہ 54 برس کےتھے۔ انہوں نے سوگواروں میں دو بیٹے اور اہلیہ کو
چھوڑا ہے۔
عرفان خان گزشتہ 2برس سے دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے۔پہلی بار 2018 میں جب انہیں اس بیماری کا پتا چلا تو وہ علاج کے لئے لندن گئے تھے۔اور کئی ماہ کے علاج کے بعد واپس آئے تھے۔واپسی کے بعد انھوں نے اپنی آخری فلم انگریزی میڈیم میں کام بھی کیا تاہم شوٹنگ کے دوران کئی بار ان کی طبیعت خراب ہوئی جس کے سبب وہ علاج کے لئے پھر لندن گئے اور فلم کی شوٹنگ مکمل کی۔


No comments