تازہ ترین

کرکٹر عمر اکمل پر 3سال کی پابندی عائد


کرکٹر عمر اکمل پر 3سال کی پابندی عائد



فکسنگ اسکینڈل میں جسٹس (ریٹائرڈ) فضل میران چوہان کی سربراہی میں پی سی بی ڈسپلنری پینل نے فیصلہ سناتے ہوئے پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر 3 سال تک ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی ہے، عمر اکمل پر 3 سالہ  پابندی کا اطلاق 20 فروری 2020 سے ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو معطل کردیا تھا، ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل پی ایس ایل سے قبل مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے اور عمر اکمل کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق بورڈ کو بر وقت مطلع نہ کر سکے۔

2 comments:

  1. Oh really, good decision of PCB

    ReplyDelete
    Replies
    1. Thanks so much for your feedback. Keep visiting our blog.

      TSPK

      Delete