ایک کروڑ80 لاکھ سے زائد افراد کے بیروزگار ہونے کا اندازہ ہے، وزیرِمنصوبہ بندی وترقیات
ایک کروڑ80 لاکھ سے زائد افراد کے بیروزگار ہونے کا اندازہ ہے، وزیرِمنصوبہ بندی وترقیات
وفاقی
وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے بتایا ہے کہ لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے
باعث معاشی طور پر حکومت کو آمدنی میں 119 ارب روپے کا نقصان ہوا، جبکہ ایک کروڑ
80 لاکھ افراد بیروزگارہو سکتے ہیں۔
انہوں
نے کہا کہ روزگار میں بڑے پیمانے پر کمی آئی ہے،7 کروڑ غربت کی لکیر سے نیچے چلے جائیں
گے، 10لاکھ چھوٹے ادارے ہمیشہ کے لیے بند ہوسکتے ہیں علاؤہ ازیں ہر 4میں سےایک پاکستانی
کے گھر میں خوراک کی کمی ہوئی۔
وہ
گزشتہ روز بروز اتوار کورونا کی صورتحال پر بریفننگ دے رہے تھے۔ اسد عمر کا مزید کہنا
تھا کہ کورونا وبا کے باعث عائد کردہ موجودہ پابندیوں کا 9مئی تک اطلاق رہے گا، 9 مئی
سے پہلے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوگا جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے،
قومی رابطہ کمیٹی 9 مئی کے بعد کی حکمت عملی طے کرےگی۔


No comments