تازہ ترین

چین نے کورونا وائرس پھیلانے کا امریکی الزام مسترد کر دیا


چین نے کورونا وائرس پھیلانے کا امریکی الزام مسترد کر دیا

Photo by Fusion Medical Animation


چین نےنئے قسم کے کورونا وائرس یعنی کووڈ19 کو پھیلانے کا امریکی الزام مسترد کر دیا ہے۔ 

 چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اپنی نا اہلی سے توجہ ہٹانے کیلئےالزام تراشی کر رہی ہے۔

چین کا کہناہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہےجبکہ امریکہ کورونا وائرس کے نام پرصرف چین کو بدنام کرنا چاہتا ہے۔

 واضع رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ ان کے پاس موجود شواہدکے مطابق یہ معاملہ ووہان انسٹیٹوٹ آف وائرولوجی سے شروع ہوا۔ 

No comments