پاکستان میں کورونا سے 459 ہلاکتیں، 20 ہزار سے زائد متاثرین
پاکستان میں کورونا سے 459 ہلاکتیں، 20 ہزار سے زائد متاثرین
![]() |
| Photo by Fusion Medical Animation |
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور اب تک یعنی 3مئی کے روز تک ملک میں 459 افراد کے جاں بحق جبکہ 20ہزار سے زائد افراد کے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
گزشتہ
روز اتوار کو ملک بھر سے کورونا کے 1312 نئے کیسز اور 24 ہلاکتیں سامنے آئیں، پنجاب
میں 640 کیسز اور 6 مزید افراد جاں بحق ہوئے جبکہ سندھ میں 363 نئے کیسز اور 8 ہلاکتیں
رپورٹ ہوئی ہیں۔
خیبرپختونخوا
میں بھی 8 افراد جاں بحق اور 222 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ بلوچستان میں 2 اموات
اور 46 نئے کیسز، اسلام آباد میں 28، گلگت میں 8 اور آزاد کشمیر میں 5 نئے کیسز رپورٹ
ہوئے۔


No comments