فیس بک نےانیمیٹڈ تصاویر شیئر کرنے والی سروس گفی کو خرید لیا
فیس بک نےانیمیٹڈ تصاویر شیئر کرنے والی سروس گفی کو خرید لیا
فیس بک نے دنیا کی مقبول ترین انیمیٹڈ تصاویرشیئرکرنے والی
سروس گفی کوخریدکرانسٹاگرام کا حصّہ بنادیا ہے۔
اس طرح عام صارفین بھی اپنی گفس کواپ لوڈکرسکیں گے جبکہ ڈویلپرز
اورگفی کے اے پی آئی شراکت داربھی اس سروس کی بہت بڑی لائبریری تک رسائی حاصل کرسکیں
گے جن میں اسٹیکرزاورایموجی بھی شامل ہیں۔
ابلاغی ادارے ڈان نیوزکے مطابق فیس بک نے گفی کو 40 لاکھ ڈالرز
کے عوض خریدا ہے اوروہ اس سروس کو 2015 سے خریدنے کی کوشش کررہی تھی۔فیس بک گفی کو
برسوں سے مختلف سروسز جیسے فیس بک، میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ میں استعمال کر
رہی ہے۔
فیس بک کے مطابق صرف انسٹاگرام سے ہی گفی کے روزانہ ٹریفک کا
25 فیصدحصہ آتا ہے جبکہ دیگرسروسز سے مزید 25 فیصد ٹریفک اس سروس کو ملتا ہے۔


No comments