تازہ ترین

فردوس عاشق اعوان نے لابنگ کے ذریعے وزارت حاصل کی، فواد چوہدری


فردوس عاشق اعوان نے لابنگ کے ذریعے وزارت حاصل کی، فواد چوہدری


 
وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہاہے کہ فردوس عاشق اعوان نے اِدھر اُدھرکرکے لابنگ کے ذریعے اطلاعات کی وزارت حاصل کی جسکی ان میں اہلیت نہیں تھی۔
یہ بات فواد چوہدری نے اردو نیوز کو ایک انٹرویو کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراطلاعات کا عہدہ ایک بہت بڑا عہدہ ہے، انکی وجہ سے تحریک انصاف کی حکومت اوروزیراعظم آفس کوبہت نقصان ہواہے ایک سال طویل عرصہ تھا انکوبہت پہلے ہٹادینا چاہیےتھا۔

فوادچوہدری نے کہا کہ عاصم سلیم باجوہ نے اطلاعات کے ادارے بنائے ہیں اور میڈیا کے حوالے سے سارے کام ان کو آتے ہیں اس لئے انکی شمولیت سے وزیر اطلاعات شبلی فرازکوبڑی مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ 27 اپریل کو فردوس عاشق اعوان سے معاون خصوصی اطلاعات کا عہدہ واپس لے لیا گیا تھا اورانکی جگہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ کو یہ عہدہ دے دیا گیا تھا۔

اپنے انٹرویو میں فواد چوہدری نے لاک ڈاؤن میں نرمی اوردیگراہم امورپربھی بات چیت کی۔

فوادچوہدری نے بتایا کہ دوا ساز کمپنیوں نے کہا ہے کہ اگلے سال ستمبر سے پہلے ویکسین کی تیاری ممکن نہیں توآپ ڈیڑھ سال ملک بندتونہیں کرسکتے۔

No comments