مناسک حج کا آغاز
مناسک حج کا آغاز
سعودی
عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں آج بدھ کے روز سے مناسکِ حج کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس
بار کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے مناسک حج محدود رہ کر اداکئے جا رہےہیں۔اس سال
عازمین حج کی تعداد قریب 10 ہزار ہے جن میں سے 70 فی صدسعودی عرب میں پہلے سے ہی
رہنے والے اور غیر ملکی تارکین وطن ہیں۔
مسجد
الحرام میں سوشل ڈسٹینسنگ یا سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے مناسک حج ادا کئے جا رہے ہیں
۔سعودی حکام کی جانب سے حج سے پہلے منیٰ، مزدلفہ اور میدان عرفات ، مساجد اور تمام
مذہبی مقامات پر جراثیم کش سپرے بھی کیا گیا ہے۔واضع رہے کہ عام حالات میں دنیا
بھر سے 25 لاکھ سے بھی زائد لوگ حج کے فریضے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جاتے
ہیں۔


No comments