تازہ ترین

بوئنگ کمپنی سعودی عرب کو میزائل فروخت کرے گی


بوئنگ کمپنی سعودی عرب کو میزائل فروخت کرے گی



امریکی کمپنی بوئنگ سعودی عر ب کو 1 ہزار سے زائد میزائل بیچے گی۔امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کا کہنا ہےکہ بوئنگ اور سعودی حکومت کے درمیان 2 ارب ڈالر سے زائد کے 2معاہدے طے پائے ہیں۔پہلے معاہدے کے تحت بوئنگ کمپنی سعودی عرب کوزمین سے زمین اور بحری جہاز شکن میزائل فروخت کرے گی جبکہ دوسرے معاہدے کے تحت سعودی عرب کو اینٹی شپ میزائل دیئے جائیں گے۔

معاہدے کے تحت سعودی عرب کےسلیمرزجی بی ایس گائیڈڈمیزائل سسٹم کو بھی جدید بنایا جائے گا۔ واضع رہے کہ پینٹاگون کایہ بھی کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے برازیل، قطر اور تھائی لینڈ کو بھی اینٹی شپ میزائل دینے کے معاہدوں کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

No comments