عیدالاضحیٰ یکم اگست کو ہوگی، رویت ہلال کمیٹی
عیدالاضحیٰ یکم اگست کو ہوگی، رویت ہلال کمیٹی
ذی الحج 1441 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (21 جولائی) کو کراچی میں ہوا۔ اجلاس کے بعد رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن
نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ملک کے کسی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی
ہے، لہذا عیدالاضحیٰ یکم اگست 2020 کو ہوگی۔
یاد رہے کہ گزشتہ
ہفتے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان
میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 31 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ
موسمیات کے
مطابق 20 جولائی کو رات 10 بجکر 33
منٹ پر ذی الحج کے نئے چاند کی پیدائش ہوگی، تاہم منگل کے روز یعنی 21 جولائی کو
چاند نظر آنے کا امکان ہےاور اس طرح سے یکم ذی الحج 22 جولائی کو ہوسکتی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد
چوہدری نے بھی بذریعہ ٹوئٹ بتایا تھا کہ عید الاضحیٰ 31 جولائی کوہوگی۔ اپنی ٹوئٹ
میں فواد چوہدری نے لکھا تھا کہ 21 جولائی کو عیدالاضحیٰ کا چاند کراچی اور اس کے
ارد گرد کے علاقوں میں دوربین سے واضح طور پر
اور کئی علاقوں میں آنکھ سے بھی
دیکھا جا سکے گا، جبکہ چاند کی لوکیشن کے لئے آپ "رویت" ایپ بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔
واضع رہے کہ فواد چوہدری نے 20 مئی سنہ 2019 کو بتایا تھا
کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سائنسی بنیادوں پر چاند دیکھنے کے لئے قمری کیلنڈر
تیار کیا ہے۔کیلنڈر میں سائنسی طور پر یہ بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں چاند کن کن
تاریخوں میں نظر آئے گا ، غروب کب ہوگا اور اس پر گرہن کب لگے گا۔ای حوالے سے بعد
ازاں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے "رویت ایپ" بھی متعارف کروائی تھی۔ جبکہ
انہی دنوں فواد چوہدری کا یہ مطالبہ بھی تھا کہ رویت ہلال کمیٹی میں وزارت سائنس
کا ایک نمائندہ بھی شامل کیا جائے۔
دوسری جانب سعودی عرب میں گزشتہ روز یعنی 20 جولائی کو عید
الاضحیٰ کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ ملک میں عید31
جولائی بروز جمعہ ہوگی۔سعودی حکومت کی جانب سے سرکاری اور پرائیویٹ ملازمین کے لئے عید کی چھٹیوں کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔
جس کے مطابق عید کے موقع پرائیویٹ ملازمین کو 4 جبکہ سرکاری ملازمین کو 2 ہفتے کی چھٹیاں
دی گئی ہیں۔


No comments