وفاقی کابینہ کا اجلاس۔۔۔آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں مزید نرمی پر بھی بات چیت ہوئی
وفاقی کابینہ کا اجلاس۔۔۔آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں مزید نرمی پر بھی بات چیت ہوئی
وزیراعظم عمران کی زیرصدارت
گزشتہ روز 12مئی کو وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ پاکستانی ابلاغی اداروں سے لی گئی معلومات
کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وقت سے ساتھ ساتھ لاک ڈاؤن میں مزیدنرمی کرنے
پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا
تھا کہ ملک مزید لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہو سکتا، آہستہ آہستہ لاک ڈاوٴن میں مزید نرمی
لائیں گے اور صوبوں سے اتفاق رائے کے بعد جلد ٹرانسپورٹ اور ٹرینیں بھی کھولیں گے۔
اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں وفاقی کابینہ نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران عوام کی جانب
سے ایس او پیز فالو نہ کرنے پرتشویش کا اظہار بھی کیا۔
اس کے علاؤہ وفاقی کابینہ
کے اجلاس میں انتخابی اصلاحات پرمشتمل رپورٹ کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ
انتخابی اصلاحات کیلئے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی
اور توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق،قومی کمیشن برائے خواتین کے ممبران کی تعیناتی
اور ادارہ شماریات کے ممبران کی تقرری کی منظوری سمیت دیگر اہم ملکی امور زیرغور رہے۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا
بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وزیراعظم نے توانائی
کے شعبے میں بہتری پر زور دیا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 6 مئی کے فیصلوں کی توثیق
کی گئی ہے۔
شبلی فراز ے بتایا کہ 12 وزارتوں
میں خلاف ضابط تشویش کا اظہاربھی کیا ہے۔ اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹائم لائن
کے ساتھ چیزوں کو آگے لے کر چلنا ہوگا۔
شبلی فراز کا مزید کہنا تھا
کہ کابینہ نے نیشنل انسٹیٹیوشنل فیسلی ٹیشن ٹیکنالوجی کے تمام ملازمین پر لازمی سروسز
ایکٹ 1952 کے اطلاق کی منظوری دے دی ہے، یہ منظوری 6 ماہ کیلئے دی گئی ہے۔ کابینہ نے
پاکستان بیورو آف شماریات میں ممبر نیشنل اکاؤنٹس اور ممبر مردم شماری کی تعیناتیوں
کی بھی منظوری دے دی ہے جبکہ کراچی پورٹ ٹرسٹ
کے معاملات میں بے قاعدگیوں کی درستی کیلئے آڈٹ کی منظوری دی گئی ہے۔
شبلی فراز کے مطابق سرکاری
اداروں میں بہترین افرادی قوت لانے کیلئے ڈاکٹر عشرت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی
گئی ہے، کمیٹی سینئرلیول پربھرتیوں کے حوالے سے ایک ہفتے میں سفارشات پیش کرے گی۔


No comments