گورنر سندھ بھی کورونا سے صحت یاب
گورنر سندھ بھی کورونا سے صحت یاب
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اپنی ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ کورنا بیماری سے
صحت یاب ہو گئے ہیں۔
گورنرسندھ کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور میں صحت کیلئے
دعا کرنے والوں کا مشکور ہوں۔انہوں نے ٹوئٹ میں کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے اپنا
پلازمہ عطیہ کرنے کا بھی کہا ہے۔
یاد
رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل میں27 اپریل کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد
سے وہ قرنطینہ میں تھے۔
Alhamdulilah I have received my test results in which I have been tested negative for COVID19. Many thanks to all those who prayed for my health. I will soon be donating blood plasma to those in need.— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) May 12, 2020


No comments